123

ڈاکو گن پوائنٹ پر گوالے کو لوٹ کر فرار

تھانہ ائیرپورٹ کی حدود سکیم تھری میں تین جعلی پولیس اہلکار دودھ لے جانے والے سوزوکی لوڈر ڈرائیور کی تلاشی لیتے ہوئے گن پوائنٹ پر 46ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سوموار کے روز علی الصبح سکیم تھری راولپنڈی کا رہائشی ارشد محمود اپنے کزن محمد جاوید کے ساتھ سوزوکی لوڈر میں دودھ لے رضا پلازہ سے صدرکی جانب جارہاتھا کہ سکیم تھری فلٹر پلانٹ سکیم کے قریب سفید کلر مہران کار سوار تین لڑکوں کے گاڑی روک لی۔ذرائع کے مطابق مہران کار سوار 25/30سالہ تین لڑکوں جن میں سے ایک نے پولیس کیپ ،اور دوسرے کے پولیس کی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی۔ نے ارشد محمود اور محمد جاوید کی تلاشی لینا شروع کردی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے دوران تلاشی ارشد محمود کی جیب سے تقریباً 18سو/2 ہزار،محمد جاوید کی جیب سے 44ہزار روپے نکال لیے،اور واپسی کے تقاضہ پر ایک نے پسٹل نکال لیا۔اور مہران کار میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ حالیہ سال جولائی سے نومبر تک پولیس وردی میں ملبوس جعلی اہلکاروں نے متعدد واقعات میں تارکین وطن سے لوٹ مار کرنے سمیت عام شہریوں کو شکار بنا کر لوٹ مار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔مگر راولپنڈی پولیس اس گینگ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں