226

ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے گاڑی چھین کر فرار

تھانہ روات کی حدود میں گاڑی چھیننے کی واردات ،نامعلوم لٹیرے ہاتھ پاؤں باندھ کر ڈرائیور کو نالے میں پھینک کر سوزوکی مہران گاڑی ،رجسٹریشن کارڈ،موبائل فون سمیت پانچ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ روات پولیس کو راشد ممتاز نے بتایا کہ راولپنڈی میں اپنی سوزوکی مہران ایل ای ای/8514 ماڈل 2016 پر مزدوری کرتا ہوں،فیض آباد اڈے سے دو افراد نے ڈی ایچ اے فیز پانچ جانے کے لیے ایک ہزار روپے میں گاڑی بک کی کہ پلاٹ دیکھنے جانا ہے۔ جب ڈی ایچ اے پہنچے تو آگے ایک xli کرولا گاڑی برنگ گولڈن کھڑی تھی جس میں سے ایک بندہ پسٹل لیے اترا اور گن پوائنٹ پر موبائل ،بٹوہ، نقدی پانچ ہزار روپے،گاڑی کا سمارٹ رجسٹریشن کارڈ وغیرہ سمیت مہران گاڑی مالیتی ساڑھے آٹھ لاکھ روپے چھین لی اور میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔جو میں مشکل سے ہاتھ پاؤں کھول کر قانونی کاروائی کے لیے آیا ہوں۔متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں