163

ڈاکو فیملی کو واش رومز میں بند کر کے امریکی ڈالر،سونا،نقدی لوٹ کر فرار

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی پولیس کے تھانہ شہزاد ٹائون کی حدود نیو چٹھہ بختاور میں پانچ مسلح ڈکیتوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 25تولے سونا، نقدی2لاکھ2ہزار، 3800امریکن ڈالر ،بانڈمالیت ڈیڑھ لاکھ ، چھ عدد موبائل فون بآسانی لوٹ لیے اور اہلخانہ کو واش روم میں بندکر کے فرار ہو گئے۔ شہزاد ٹائون پولیس نے پانچ مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 223بجرم 395درج کر لیا۔ تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔ مذکورہ واردات سے نیو چٹھہ کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاقہ مکینوں نے آئی جی اسلام آباد سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔ نیو چٹھہ بختاور اسلام آباد کے رہائشی سمیع اللہ نے تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں اپنے ذاتی مکان میں نچلی منزل میں رہائش پذیر ہوں جبکہ میرا چھوٹا بیٹا عبدالمالک بالائی منزل میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہتا ہے گزشتہ رات تقریباً9بجے میرے گھر کا دروازہ اچانک کھلا اور پانچ مسلح ڈاکو اندر داخل ہو گئے ۔ تمام گھروالوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک طرف کھڑا کر دیا اور گھر کی تلاشی لے کر طلائی زیورات تقریباً25تولے ، نقدی2لاکھ2ہزار اور 3800امریکن ڈالر اور بانڈمالیت ڈیڑھ لاکھ ، چھ عدد موبائل فون چھین کر تمام گھر والوں کو واش روم میں بند کر دیا اور فرار ہو گئے تمام ملزمان کو سامنے آنے پر میں اور میرا بیٹا شناخت کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں میرا نواسہ نماز پڑھ کر آیا اور واش روم کھول کر آزاد کیا۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے ہماراسامان واپس دلوایا جائے۔ شہزاد ٹائون پولیس نے پانچ مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 223بجرم 395درج کر لیا۔ تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔ مذکورہ واردات سے نیو چٹھہ کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاقہ مکینوں نے آئی جی،ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں