روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنڈی پوسٹ کے رپورٹر ڈاکٹر مجید علوی کو ڈاکووں نے گاڑی میں لفٹ بہانے بٹھا کر لوٹ لیا ،تشدد بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مجید علوی نے تھانہ سہالہ پولیس چوکی روات کو درخواست دی کہ جو سواں گارڈن اسلام آباد کے رہائشی ہیں صبح 8 بجے گھر سے کلینک تھوہا خالصہ مٹور کے لیے نکلے تو پڑوسی جو سپارکو تک ساتھ بٹھا لیا ڈاکٹر مجید علوی سپارکو کے سامنے گاڑی کے انتظار میں تھے اسی اثنا میں سفید رنگ کی ہنڈا کار میں سوار شخص نے روات کا راستہ معلوم کیا اور ساتھ کہا کہ اگر آپ نے اسی طرف جانا ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں اور رہنمائی کریں گاڑی میں تین لوگ سوار تھے جو میرے بیٹھتے ہی مجھ پر تشدد کرنے لگے میرے ہاتھ باندھ دئیے اور میری جیب سے اے ٹی ایم کارڈ اور 23 ہزار روپے نکال لیے اور مجھ سے اے ٹی ایم کارڈ کا پاسورڈ پوچھنے لگے میں نے غلط پاسورڈ بتایا اور ساتھ ہی ایک بندہ گاڑی سے اتر کر اے ٹی ایم گیا اور واپس آکر مجھ پر تشدد شروع کر دیا اور صحیح پاسورڈ نہ بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے میری کنپٹی پر پسٹل رکھا تھا میں نے صحیح پاسورڈ بتایا اور پھر ایک بندہ گاڑی اتر کر اے ٹی ایم میزان بنک واقع کھوکھر مال روات گیا اور وہاں سے پچاس ہزار روپے کی ٹرانزیکشن کروائی ڈکیتوں نے گاڑی اسلام آباد کی جانب واپس موڑی اور مجھے بالمقابل نادرا آفس پھنک کر فرار ہو گئے ڈاکٹر مجید علوی کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ بنک ہیڈ آفس رابطہ کر کے بلاک کروا دیا ہے۔
195