راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کرکے فرارہونے والے ڈاکوؤں نے کھرامٹانے کے لئے مبینہ طورپراپنے ہی ساتھی کوفائرمارکرقتل کردیا،بدھ کو چکری روڈپر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے آفس میں تین ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی وارادات کی جس کی ایف آئی آردرج کراتے ہوئے کیشئیرکو اسدعلی خان نے پولیس کوبتایاکہ اکاؤنٹ آفس میں موجودتھا کہ تین مسلح ملزمان داخل ہوئے جنہوں نےگن پوائنٹ پر96لاکھ پانچ ہزارروپے اوردوموبائل چھین لئے ۔ادھر بعدازاں تھانہ دھمیال کے علاقہ میں سڑک کنارے ایک نامعلوم نوجوان کی نعش ملی جس کاقریب ہی موٹرسائیکل بھی ملا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ نعش اس ایک ملزم کی ہے جو چونترہ کے علاقہ میں واردات کے بعد ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو رہا تھا مگر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل حادثے کاشکار ہوا۔ادھرذرائع کاکہناہے فرارہونے والے ڈاکوؤں کاموٹرسائیکل ایک درخت سے ٹکرایا اوران میں سے ایک ڈاکوجوموٹرسائیکل چلارہاتھا شدیدزخمی ہوگیا اس پراس کے دیگردوساتھیوں نے پکڑے جانے کے ڈرسے اسے فائرمارکراس کی زندگی کاخاتمہ کردیا اورلوٹی گئی رقم سمیت موقع سے پیدل فرارہوگئے ،تاہم پولیس اس حوالے سے تحقیقات کررہی تھی ۔
86