97

ڈاکوؤں نے برطانیہ پلٹ فیملی کو لوٹ لیا

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) سفید کرولا سوار مسلح ڈاکوؤں نے علی الصبح برطانیہ سے آئی اوورسیز فیملی کو ائیرپورٹ سے گھر جاتے دوران گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔گوجر خان پولیس کو اوورسیز خاتون سونیا عزیز نے بتایا کہ اپنے شوہر شاہین سلیم مرزا کے ہمراہ ائیرپورٹ سے گھر جارہے تھے کہ صبح چھ بجے بھائی خان گوجرخان کے قریب ایک سفید ایکس ایل آئی کار نے ہماری گاڑی کو روک لیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق سفید ایکس ایل آئی کار سے 03 ڈاکو اترے جن میں سے 02 مسلح پسٹل تھے نے گن پوائنٹ پر ہم سے 2400 پاؤنڈز،10 تولے طلائی زیورات، آئئ پیڈ، آئی فون، کپڑے، جوتے،گھڑی، میرا اور میرے شوہر کا پاسپورٹ، برطانوی کارڈ، شوہر کے اے ٹی ایم کارڈز، پسٹل لائسنس، اور میرا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔متاثرہ خاتون کے مطابق 03 ڈاکو ظاہری حلیہ سے 25/30 سال کی عمر کے لگتے تھے، جنہیں سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں۔گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں