روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقے نکڑالی روڈ پر 03 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر فیملی سے طلائی زیورات،نقدی سمیت اپلائیڈ فار مؤٹر سائیکل چھین لیا۔ذرائع کے مطابق بھنڈانہ گجراں کے رہائشی اسد محمود اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اڈیالہ کی طرف جارہے تھے کہ نکڑالی روڈ پر پیچھے سے آنے والے مؤٹر سائیکل سوار 03 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر اُنہیں روک لیا۔ ڈاکوؤں اسد محمود کی اہلیہ سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فون سمیت اسد محمود سے اپلائیڈ فار مؤٹر سائیکل چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ادھر تھانہ روات کے مختلف علاقوں میں رابری، سنیچنگ کے متعدد واقعات پر شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
163