اسلام آباد (حذیفہ اشرف)ڈان میڈیا گروپ نے اپنی ڈان اردو ویب سائٹ کو دسمبر 2025 میں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے سے 12 ملازمین متاثر ہوں گے۔ انہیں ایک ماہ کا نوٹس پیریڈ مکمل کرنے یا خود مستعفی ہونے کی پیشکش کی گئی ہےویب سائٹ بند کرنے کی وجہ میڈیا گروپ کی آمدنی میں کمی بتائی گئی ہے۔ڈان ڈیجیٹل کے مجموعی انچارج فرحان محمد خان کو اپنے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے، کیونکہ اردو ویب سائٹ ان کے شعبے میں شامل ہے۔مارچ 2025 میں ڈان میڈیا گروپ نے کہا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے پچھلے پانچ ماہ سے ان کے اشتہارات روک رکھے ہیں۔