کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کلرسیداں کا تحصیل کی مختلف یو سیز کادورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کلرسیداں شازیہ ممتاز نے تحصیل کی مختلف یوسیز جن میں غزن آباد اور دوبیرن کلاں شامل ہیں کادورہ کیا ہے جہاں ہر انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے یکم دسمبر تا 10 دسمبر تک بچوں کی ہیدائش کے بروقت اندراج اور ان کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے حوالے سے جاری مہم کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کی ہے انہوں نے بنیادی مرکز صحت دوبیرن کلاں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کا بھی دورہ کیا جہاں ہر سکول سٹاف طالبات اور ہسپتال میں تعینات سٹاف کو بھی اس حوالےسے آگاہی فراہم کی ہے اس موقع پر ان کےہمراہ سیکریٹری یو سی غزن آباد عمران کیانی اور سیکریٹری مظفر اقبال بھی ان کے یمراہ تھے
268