راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما راجہ خرم ممتاز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری لاھور ھائی کورٹ سے مسترد. ملزم عدالت سے گرفتار. مستغیث مقدمہ کی پیروی محمد کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ نے کی تفصیلات کے مطابق سعادت مجتبی نامی مقامی شہری نے خرم ممتاز کے خلاف پولیس تھانہ گوجرخان میں ایک ایف آئی آر درج کرانے ھوۓ موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نے اس سے 1000000 روپے ادھار لئیے اور اس کے عوض جعلی چیک دے دیا جو بینک میں کیش نہ ھوسکا. ملزم نے عبوری ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان قاسم جاوید سے رجوع کیا لیکن عبوری درخواست ضمانت مسترد ھونے پر عدالت سے مفرور ھو گیا اور بعد ازاں لاھور ھائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کیا. کل جسٹس شکیل احمد نے ملزم کی عبوری درخواست کی سماعت کی. مستغیث مقدمہ کی پیروی محمد کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ نے کی. عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ملزم نے دستخط شدہ چیک دینے سے انکار نہیں کیا. عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کرتے ھوۓ پولیس کو ملزم گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا. جس پر پولیس تھانہ گوجرخان کے تفشیی افسر محمود خان اے ایس آئی نے ملزم کو گرفتار کرکے ھتکڑی لگا لی ، ملزم کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے ریمانڈ جسمانی لیا جائے گا
134