مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر فائزہ کنول کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ کیادورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، کووڈ ویکسی نیشن ڈیپارٹمنٹ، گائنی ڈیپارٹمنٹ اور ان ڈور ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا انھوں نے مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلات بھی پوچھیں ہسپتال کے دورے کے دوران میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور ایچ آر آفیسر قاسم گوندل بھی موجودتھے،ڈاکٹر فائزہ کنول نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کو ہدایات دیں کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔
275