160

چیف الیکشن کمشنر کی سکیورٹی کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری

لاہور(پنڈی پوسٹ ) محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سیکورٹی کےلئے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے دورہ پنجاب اور لاہور میں قیام کے دوران ان کی سیکورٹی کے لئے ہر وقت رینجرزکے 20جوان تعینات ہونگے۔ رینجرز 15فروری تک چیف الیکشن کمشنر کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سےاس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کے سول آرمڈ فورسز سیکشن کو خط دیا گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں