106

چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار،چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا انھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دن کو مختلف کیسز کے سلسلہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے لیے لاہور سے روانہ ہو ئے تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے آئی ایس پی آر کے گزشتہ روز کے بیان پر جواب بھی دیا ادھر میڈیا زرائع کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے نیب نے ان کے وارنٹ یکم مئی کو جاری کیے تھے زرائع کے کہنا ہے کہ عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے

ادھر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جب عمران خان کو عدالت نے بلایا ہوا تھا اور وہ اپنی پیشی کے لیے عدالت میں موجود تھے تو کوئی اور ادارہ گرفتار کیسے کر سکتا ہے عدالت میں پیش ہونے سے پہلے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا اور آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری ڈیفینس کو پندرہ منٹ میں کمرہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاانھوں نے کہا کہ اگر 15 منٹ میں عمران خان کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو وزیراعظم کو یہاں فوری طلب کر لوں گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں