گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کےقائد میاں نواز شریف سے چیئر مین او پی ایل و گوجر خان سے سیاسی سماجی شخصیت اشتیاق چوہدری کی ملاقات جس میں ملکی سیاسی حالات پر تفصیلی گفتگو مشکل حالات میں جب دوست ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریز کیا ایسے نازک وقت میں پاکستان میں سرمایہ کاری پر میاں نواز شریف نے اشتیاق چوہدری کو مبارک دی چیرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے حصول کے لئے بیول میں پروجیکٹ زیر تعمیر ہے دھرتی ماں سے محبت کے سبب اپنی سرمایہ کاری پاکستان میں کر رہا ہوں اس ملک سے ہماری پہچان ہے اورسیز پاکستانی مشکل حالات میں قدم بڑھائیں پاکستان میں سرمایہ کریں تاکہ لوگوں کو عزت نفس کو مجروع کیے بغیرروزگار ملے ۔
202