اسلام آباد (نیٹ نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی مسرور خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج گیس کی قیمت سے دستیابی ہے، درآمدی گیس مقامی گیس کی قیمت پر نہیں مل سکتی۔لاہور میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی درخواست پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے مالی ضروریات سے متعلق عوامی سماعت کا انعقاد کیا۔اس موقع پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے یکم جولائی 2021 سے گیس کی قیمتوں میں 269 روپے 3 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے اطلاق کی درخواست کردی اتھارٹی نے درخواست کو قابل سماعت ٹہراتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو 23 نومبر2021 کو نوٹسز کا اجراء کیابعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمت میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست دے رکھی ہے۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج گیس کی قیمت سے دستیابی ہے، درآمدی گیس مقامی گیس کی قیمت پر نہیں مل سکتی۔ اس لئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی درخواست کی حمایت کریں گے کیونکہ گیس درآمد کرکے قیمت کم کرنا مشکل ہے۔مسرور خان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے بعض اوقات گیس سبسڈی ختم کرنے کا دباؤ آتا ہے
179