پولیس نے چرائی گئی درجنوں موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں،6 افراد پر مشتمل موٹر سائیکل چور گینگ پولیس کی حراست میں،شہریوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق سردار ولی افغانی،تنویر عرف روسی موٹر سائیکل چور گینگز، شہرگردونواح اور تحصیل پنڈ دادنخان شہری علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مصروف تھے،موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے زیر نگرانی ڈاکٹر انعم فریال ایس پی،انویسٹی گیشن آصف محمود سب انسپکٹر،انچارج سی آئی اے حال انچارج،چوکی کالاگجراں،ایس ایچ اوزتھانہ جات سٹی،سول لائن،صدر اور پنڈ دادنخان و دیگر ممبران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں اورموٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کی ٹریسنگ و گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات،جاری کیں جنہوں نے شبانہ روز محنت اور ہیومن انٹیلی جنس، ٹیکنیکل ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے دو کس متحرک گینگز کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے مال مسروقہ موٹر سائیکلز اور خطیر رقم برآمد کی جن کی تفصیل ذیل ہے۔ سردار ولی افغانی تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ1. سردار ولی ولد محمد امیر قوم قندھاری ساکن افغانستان حال چار سدہ KPK (سرغنہ گینگ)2. اختر خان ولد صاحب جان قوم سلیمان خیل ساکن روات ضلع راولپنڈی (ممبرگینگ)3. بسم اللہ ولد سمند خان قوم پٹھان ساکن افغانستان حال چک براہم تھانہ صدر جہلم (ممبرگینگ)طریقہ واردات تینوں ملزمان ایک موٹرسائیکل پر آ تے تھے اور گھوم پھر کر نئے ماڈل کے موٹرسا ئیکل (125-CC/CD-70)کا انتخاب تینوں ملزمان ایک موٹرسائیکل پر آ تے تھے اور گھوم پھر کر نئے ماڈل کے موٹرسا ئیکل (125-CC/CD-70)کا انتخاب کرتے۔ اکثر دو ساتھی مل کر واردات کرتے جبکہ ایک ساتھی پہرہ دیتا۔موٹرسائیکل کا ہینڈل لاک توڑ کر یا ماسٹر چابی،کے ذریعے سوئچ آن کر کے یا بعض اوقات سوئچ ڈائریکٹ کر کے چوری کرتے تھے اور بعد ازاں پشاور میں فروخت کردیتے تھے۔ان کے علاوہ تنویر حسین عرف روسی 3 رکنی موٹر سائیکل چورگینگ،1۔تنویر حسین عرف روسی ولد محمد رمضان قوم تیلی سکنہ ہرن پور تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم (سرغنہ گینگ)، شہزاد عرف راجہ نادر ولد محمد حیات قوم راجپوت سکنہ کریم پورہ تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم (ممبر گینگ)3۔راجہ مصطفیٰ ولد راجہ اصغر قوم راجپوت سکنہ ڈھینگوال تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم (ممبر گینگ)،طریقہ واردات،سرغنہ گینگ ہائی ایس پر ڈرائیوری کرتا تھا جو دیگر گینگ ممبرا ن کو ساتھ بیٹھا کر پنڈ دادنخان شہر کی سڑکوں اور گلیوں،میں گھوم پھر کر کھڑے موٹر سائیکل تلاش کرتے اور موقع پا کر موٹر سائیکل کا لاک توڑ کر کٹر کی مدد سے موٹر سائیکل،ڈائریکٹ کر کے چوری کرتے تھے اور بعض اوقات چوری شدہ موٹر سائیکل ہائی ایس میں لوڈ کر کے لے جاتے اور بعدمیں موٹر سائیکل کھول کر ان کے پرزہ جات یا مسروقہ موٹر سائیکل کا حلیہ تبدیل کر کیگردونواح کے شہروں خوشاب،سرگودھا، منڈی بہاوالدین میں سستے داموں فروخت کر دیتے تھے۔تفصیل ٹریس مقدمات و برآمدگی مال مسروقہ،کل مقدمات ٹریس شدہ کل برآمد گی رقم کل برآمدگی موٹر سائیکلزوہیکل چوری کے 49مقدمات ٹریس ہوئے جن میں ملزمان کو چالان عدالت کیا،جا رہا ہے۔کل برآمدگی رقم مبلغ 1070000روپے،1۔تھانہ سٹی رقم مبلغ 350000روپے،2۔تھانہ سول لائن رقم مبلغ365000روپے،3۔ تھانہ صدر رقم مبلغ355000روپے،کل برآمدگی موٹر سائیکل27= (آٹھ125-CC،انیس(70-CC،تھانہ سٹی =1موٹر سائیکل(CD-70)،تھانہ سول لائن=8موٹر سائیکل(چار125-CC،چار 70-CC)،تھانہ صدر=2موٹر سائیکل (ایک125CC،ایک70-CC)،تھانہ دینہ=3 موٹر سائیکل (دو125-CC،ایک(70CC،تھانہ پنڈ دادنخان13= موٹر سائیکل) ایک 125-CC،بارہ(70-CC،تھانہ پنڈ دادنخان میں متذکرہ بالا موٹر سائیکلز میں سے 6عدد موٹر سائیکل CD-70زیر دفعہ 550ض ف قبضہ پولیس میں موجود ہیں جن کے مالکان کی تلاش جاری ہے۔ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا عوام کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔جس کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
128