راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)معمولی جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ گلاس فیکٹری میں چھوٹے بھائی نے گھریلوجھگڑے کی بناء پر بڑے بھائی کو گردن پر تیز دھار آلےکے وار سے قتل کرکے بھاگ گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر وقوعہ پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد مقتول کو ہسپتال منتقل کیا
96