چھوٹی عید پر چوڑیوں کی چمک

چوڑیاں خواتین کا ایک خاص سنگھار‘ایک ایسا پرانا زیور جو صدیوں سے اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس کے بغیر فیشن مکمل نہیں سمجھا جاتا۔ عید کیلئے ہر قسم کی تیاری کر لی جائے‘ خود کو ہر طرح کے زیور سے آراستہ کر لیا جائے مگر ہاتھوں کی کلائیاں سونی ہوں یعنی چوڑیوں کے بغیر تو ساری کی ساری تیاری ادھوری محسوس ہوتی ہے۔

بریسلٹ بھی چوڑیوں کی ایک قسم سے تعلق رکھتا ہے۔ مارکیٹ میں ہزار ہا قسم کے مختلف میٹریل اور ڈیزائن سے تیار کردہ چوڑیاں دستیاب ہیں جنہیں خواتین اپنے لباس سے مییجنگ کرکے پہن کر خوشی محسوس کرتی ہیں۔ آج کل کی ہوشربا مہنگائی میں سونے کی چوڑیاں پہننا ایک متوسط طبقہ کی عورت کیلئے خواب و خیال جیسا ہی ہے

مگر اس کے متبادل کے طور پر مارکیٹ میں ایسی چوڑیاں دلکش ڈیزائن میں دستیاب ہیں جن پر سونے جیسے پانی کی پالش کی جاتی ہے کہ جس سے ان چوڑیوں کی نقل پر بھی اصل کا گمان ہونے لگتا ہے۔ یہ چوڑیاں وزن میں ہلکی ہونے کے ساتھ ہر ساخت اور انداز میں ملتی ہیں جنہیں خواتین ہر لباس کیساتھ پہن سکتی ہیں۔

اب آپ دیکھیں گی کہ چوکور‘ بیضوی ڈیزائن کی منفرد ساخت کے ساتھ ساتھ کئی دھاتوں میں بھی چوڑیاں دستیاب ہیں۔اس عید پر اپنی چوڑیاں خود ڈیزائن کریں: آج کل ہاتھ کی بنی ہوئی چوڑیاں یا کڑوں کا استعمال عام ہے۔ اگر آپ گھر پر ہی کڑے یا بریسلٹ بنانا چاہتی ہیں تو یہ بہت آسان ہو گا۔

ایک سادہ پلاسٹک کا کڑا یا موٹی چوڑی مختلف چھوٹے سائز کے ربن فیبرک گلو، قینچی اور چھوٹے بٹن یا نگینے جنہیں آپ اس میں لگانا پسند کریں۔ اس سادہ چوڑی پر باریک ربن کو نہایت نفاست سے گلو کے ساتھ لگا کر لپیٹیں۔ پوری چوڑی کو اس ربن سے کور کر لیں اور خشک ہونے کیلئے رکھ دیں

جب ربن خشک ہو جائے تب فیبرک گلو کی مدد سے چھوٹے نگینے یا بٹن اس پر چپکا دیں۔ مختلف انداز یا ڈیزائن جسے آپ سند کریں، پھر اسے سوکھنے کے لئے رکھ دیں مختلف انداز یا ڈیزائن جسے آپ سند کریں، پھر اسے سوکھنے کیلئے رکھ دیں جب اچھی طرح سوکھ جائے تب آپ اسے پہن سکتی ہیں۔

کانچ کی چوڑیاں کبھی آؤٹ آف فیشن نہیں ہوتیں: ہر تہوار پر دوسری قسم کی چوڑیوں کے ساتھ کانچ کی چوڑیاں اپنی الگ اہمیت رکھتی ہیں۔ گولڈن یا سونے کی چوڑیوں کو سہاگنوں کی نشانی سمجھا جاتا ہے جبکہ کانچ کی چوڑیاں اور بریسلٹ کنواری لڑکیوں کا پسندیدہ زیور کہلاتا ہے۔نیپال میں چوڑیوں کو چوڑا، بنگالی میں چوری، ہندی میں چوڑی اور اردو میں چوڑیاں کہا جاتا ہے۔

آج کل کڑوں اور چوڑیوں میں خاص ورائٹی موجود ہے۔ آپ بریسلٹ پسند کرتی ہوں تو کلائیوں کا حسن دو آتشہ ہو جائے گاکیونکہ مارکیٹ میں نگینوں، قیمتی اور انمول پتھروں سے تراشے موتی اور کشیدہ کاری سے سجے کڑے، چوڑیاں اور بریسلیٹ موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں