راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان پولیس کی کاروائی،دو روز قبل چھریوں کے وار سے اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم امجد نے گھریلو رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنی اہلیہ اللہ رکھی کوزخمی کر دیا تھا،جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائی گی،ایس پی صدرسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرترجمان راولپنڈی پولیس
96