چک بیلی خان (مسعود جیلانی نمائندہ پنڈی پوسٹ) چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں انڈر میٹرک جعلی ڈاکٹر کا کلینک دوسری مرتبہ سیل کر دیا گیا۔طاہر نامی جعلی ڈاکٹر عرصہ دراز سے دھندہ سٹاپ پر زاہد کلینک کے نام سے جعلی کلینک چلا رہا تھا کچھ عرصہ قبل محکمہ صحت نے سینکڑوں لوگوں کو موت کے منہ میں جھونکنے والے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کر کے کلینک سیل کر دیا تھا جعلی ڈاکٹر طاہر نے چند روز بعد سیل کوتوڑ کر سامان نکالا اور دھندہ سٹاپ پر ہی دوسری جگہ اپنا مذموم دھندہ پھر شروع کر دیا جعلی ڈاکٹر سرکاری سیل توڑنے کے بعد ڈھول بجا کر لوگوں کو یہ تاثر دیتا رہا کہ وہ جعلی ڈاکٹر نہیں بلکہ اصلی ہے محکمہ صحت کو علم ہوا تو اس نے دوبارہ کاروائی کر ڈالی اور نئی جگہ شفٹ ہونے والی پانچوں دکانوں کو سیل کر دیا جعلی ڈاکٹر طاہر خود انڈر میٹرک ہے علامتی طور پر کسی ایم بی بی ایس ڈاکٹر کا نام استعمال کرتا ہے جبکہ وہ ڈاکٹر کبھی بھی اس کے کلینک میں دیکھا نہیں گیا طاہر نے چھاپہ مارنے والی ٹیم کی کسی با اثر آدمی سے بات کروانے کی کوشش کی لیکن ٹیم نے اس کی ایک نہ سنی اور کاروائی مکمل کر ڈالی طاہر ہر حکومتی پارٹی کے لوگوں کیساتھ اثر ورسوخ قائم کر لیتا ہے اور اپناموت کی سوداگری کا یہ دھندہ بچا لیتا ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس موت کے سوداگر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
225