142

چک بیلی روڈ پر مویشیوں کو بہیوش کرکے چوری کرنیوالا مویشی چور گروہ متحرک

چک بیلی خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چک بیلی خان روڈ پر مویشی چور مویشیوں کو انجیکشن لگا کر بے ہوش کرنے کے بعد چوری کرنے لگے ۔چک بیلی خان روڈ کے علاقے میں دن کے کی روشنی میں موقع پا کر جانور کو بے ہوش کرتے ہیں اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گوشت کو ٹکڑوں میں تبدیل کر کے لے جاتے ہیں ۔جانوروں کو نقصان پہنچانے کی مختلف علاقوں میں واردات ہوئی ہے۔

جن میں مندہال،کھینگر،،پاپین ڈھکی، میرا موڑہ شامل ہیں آج مسلسل چھٹی واردات کرنے والے چھ رکنی گروہ ہے۔مقامی افراد نے گائے کا نقصان ہونے کے بعد مسلسل موقع پر ریکی کرتے رہے۔ زرائع نے بتایا کہ تین عدد 125 موٹر سائیکلوں کا استعمال ہوا ہے ۔ اور چھ آدمی تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں