109

چک بیلی روڈ پر دو موٹرسائیکل ٹکرانے سے چار نوجوان زخمی

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چک بیلی خان روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم چار نوجوان زخمی،ایک کی حالت تشویشناک۔تفصیلات کے مطابق چک بیلی خان روڈ پر بگا شیخاں کے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرائے جس کے نتیجے میں چار نوجوان زخمی ہوئے عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے ایک دوسرے کو سائیڈ کرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا جس پر ریسکیو کو اطلاع دی گئی ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا زخمیوں میں علی حیدر کی حالت تشویشناک دیگر میں سکندر،رحیم اور محمد سانول شامل ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں