روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ روات گاؤں میلم مغل میر زرعی ڈیری فارم پر رات ایک بجے مال مویشی چوری کرنے کی کوشش سیکورٹی گارڈ کی بروقت کاروائی نے ناکام بنا دی۔ سکیورٹی گارڈ عثمان بلوچ نے چوروں کو الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات گزشتہ رات 1 بج کر 10منٹ پر تین افراد نے فارم کی پچھلی طرف سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسکو سیکورٹی گارڈ عثمان بلوچ نے ناکام بنادیا۔چور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جان بچا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہوئے۔