91

چک بیلی خان،نامعلوم چوردکان سے ساڑھے چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چک بیلی خان چوکی انچارج اپنی ڈیوٹی کو ڈیوٹی سمجھیں اور غریب عوام کی مدد کریں، آئے دن چوری اور ڈکیتی کی وجہ سے علاقہ کے عوام بے حد پریشان ہیں ،علاقہ کے عوام پہلے ہی غربت کی وجہ سے تنگ ہیں ،اوپر سے ڈکیتی کی وارداتوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، چند روز قبل چک بیلی خان تنگ مارکیٹ گلی سے مسمی شاہد محمود ولد محمد رشید ساکن باھیا شریف کی دکان سے تقریبا ساڑھے چار لاکھ روپے کی چوری کی گئی، ایک تو پہلے ہی ایک غریب آدمی ہے، کسی سے ادھار لے کر کاروبار شروع کیا ،پھر چوری بھی ہو گئی، اس غریب کی کمر کیسے سیدھی ہوگی ،علاقہ کے عوام نے آئی جی اور ڈی آئی جی سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ چوکی انچارج سے اس چوری کی برآمدگی کروانے کا حکم جاری کیا جائے ،چوکی انچارج اپنی ڈیوٹی سے غفلت نہ کریں اور غریب عوام کی مدد اور رہنمائی کریں ،یاد رہے کہ اس سے قبل اسی گائوں باھیا کے مسمی محمد سہیل ولد غلام جیلانی سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے موبائل اور نقدی نو ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، اس سے اگلے ہی دن موضع ماڑی بیر کہ محمد فیاض ولد جہان داد سے ڈاکوئوں نے پستول کی نوک پر راستہ روک کر موبائل نقدی اور دوسرا قیمتی سامان چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ،ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین تنویر نوشاہی نے بتایا کہ ہمارا علاقہ اور عوام بالکل سیدھے سادے لوگ ہیں ،ان کی حفاظت اور مدد کرنا چوکی انچارج کا فرض اولین ہے، انہوں نے کہا کہ فی الفور ان لوگوں کی مدد اور چوری کی گئی اشیا برآمد کی جائیں ،ورنہ علاقہ کے لوگ متحد ہو کر جلوس نکالیں گے اور پولیس کے خلاف تحریک بھی چلائیں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں