چک بیلی خان( نمائندہ پنڈی پوسٹ)چونترہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار،ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامز د ملزم محمد رضوان کو گرفتا رکرلیا، ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں درج کیا تھا، ایس پی صدر نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔
124