چونترہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ چونترہ کے علاقہ چکری میں والدنے غیرت کے نام پر بیٹی کو تیز دھا ر آلے سے قتل کر دیا،ذرائع کے مطابق بائیس سالہ لڑکی کو گھر میں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ایس ایچ اویاسر محمود کے مطابق ابتدائی چھان بین کے مطابق لڑکی کے قتل میں اسکا والد امتیاز ملوث ہے جس نے شک کی بنا پر بیٹی کو قتل کیا اور فرار ہو گیا مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی اور مقتولہ کی ہمشیرہ کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم کی گرفتار ی کے لیے پولیس متحرک ہو گئی۔
292