201

چکوال پولیس نے کار چوری کے ملزم کو گاڑی برآمد کرنے کے بعد چھوڑ دیا

چکوال پولیس نے کار چوری کے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کرنے کے بعد چھوڑ دیا، کار مالک کا شدید احتجاج، پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ، چوہدری ساجد حسین لکھوال کی کار نمبرLZA3320گزشتہ روزتھانہ صدر چکوال کے سامنے سروس سٹیشن سے اس وقت چوری کر لی گئی تھی جب سروس سٹیشن عملے نے گاڑی سروس کرنے کے بعد چابی دیوار کے ساتھ لٹکائی اور چور چابی اتار کر گاڑی لے کرچلتا بنا تھا۔گاڑی کے ڈیش بورڈ میں ایک لاکھ بائیس ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات اوردیگر کاغذات بھی موجود تھے۔ فوری طور پر واقعہ کی اطلاع سٹی پولیس کو دی گئی،بعد ازاں کار مالک نے اپنی مدد آپ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرہ کی ریکارڈنگ کے ذریعے گاڑی چوری کے ملزم کو شناخت کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی برآمد کر لی اور کار چور کو تھانے منتقل کیا،مگر کچھ ہی دیر بعد کار چور کو چھوڑ دیا گیا۔جبکہ گاڑی تھانہ میں پابند کر دی گئی۔چوہدری ساجد حسین لکھوال نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی گاڑی چوری کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ملزم کو چھوڑنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں