چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چکوال میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہو گئے،تھنیل فتوحی بلوکسر روڈ پر ٹھیکیدار روڑی پھینک کر غائب ہوچکا ہے یہاں پر ستم ظریفی کی انتہاء یہ کہ ٹھیکیدار نے روڑی پھینکی اور ساتھ ہی غائب ہو گیا، روڑی پر رولر چلانا بھی گوارہ نہیں کیا جس کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر سفر کے لیے بند ہو گئی ہے اور لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامناکرناپڑ رہاہے۔ عوام کا پیدل چلنا محال، مریضوں،بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔پانچ ماہ سے زائد کاعرصہ گزر چکا کارپٹ روڈ بنانے کے نام پر پرانا روڈ بھی خراب کر دیا گیا۔
90