چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گولی لگنے اور دیوار کے ملبے تلے دبنے کے دو مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے پہلا واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے محلہ فاروقی میں پیش آیا‘جہاں عظیم نامی نوجوان کی ہمشیرہ ناراض ہوکر میکے آئی ہوئی تھی‘گزشتہ روز اس کا بہنوئی اپنی بچی کو ملنے کے لیے لے کر گیا‘بچی جب واپس نہ پہنچی تو محمد عظیم بھانجی کو لینے اپنی بہن کے سسرال گیا‘جہاں پراس کی اپنے بہنوئی کے بڑے بھائی عاصم کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی اور عاصم نے پستول نکال کر اس پر فائرنگ کر دی‘جس پر وہ شدید زخمی ہو گیاملزم واردات کے بعد موقعہ سے فرار ہو گیاریسکیو1122نے زخمی عظیم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا‘ دوسرا واقعہ کرہن گاؤں میں پیش آیا جہاں پر تین بچے دیوار کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دیوار بوسیدہ اور کچی ہونے کی وجہ سے ان کے اوپر آ گری اور بچے دیوار کے ملبے تلے دب گئے‘ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی اور ریسکیورز نے موقعہ پر پہنچ کر آٹھ سالہ عمران ولد پیر محمد‘دس سالہ عرفان ولد پیر محمداور دس سالہ شبیر ولد طاہرکو ملبے تلے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا۔
151