چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ای خدمت مرکز نے کام شروع کر دیا، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے ای خدمت مرکز کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی آسیہ امجد، انچارج منسٹر سیکرٹریٹ راجہ عثمان ہارون، چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی، ڈی جی ساجد لطیف، ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم بھٹی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) بلال ہاشم اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای خدمت مرکز کے قیام سے شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے ڈیجیٹل نظام کے تحت سہولیات میسر ہونگی۔ای خدمت مرکز میں 138سہولیات انتہائی کم وقت میں فراہم کی جائینگی۔
108