93

چکسواری ‘الفلاح سوسائٹی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کاانعقاد

چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ممتازسماجی شخصیت حاجی محمدصابرمغل ممبرآف برٹش ایمپائرنے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے ۔ مخلوق خداکی خدمت کرکے والوں سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتاہے۔

دکھی انسانیت کی خدمت کرکے قلبی سکون ملتاہے ۔بہترین انسان وہ ہے جس سے دوسرو ں کوفائدہ پہنچے ۔الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں یونین کونسل پنڈخوردسے غربت جہالت کے خاتمے کے لیے برسرپیکارہے ۔الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کی فلاحی خدمات قابل ستائش ہیں ۔فری آئی کیمپ کاانعقادالفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کااحسن اقدام ہے ۔فری آئی کیمپ سے غریب عوام کوبھرپورریلیف ملا۔الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے صدرچودھری ذوالفقاراحمدامتیالوی اوران کے ساتھی مبارکبادکے مستحق ہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے زیراہتمام ایسرڈسپنسری میں منعقدہ فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے صدرچودھری ذوالفقاراحمدمتیالوی نے کی ۔الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے صدرچودھری ذوالفقاراحمدمتیالوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں خالصتاً فلاحی ادارہ ہے ۔گزشتہ 14سال سے رضائے الٰہی کے لیے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کی فلاحی سرگرمیاں مخیرحضرات کے تعاون سے جاری ہیں اورمخیرحضرات کے شکرگزارہیں ۔تقریب سے حاجی چودھری خالدحسین ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی چکسواری ،علامہ طیب عثمان صدیقی خطیب مرکزی جامع مسجدایسرپنڈکلاں ،حاجی اخلاق احمددانش اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حلقہ چکسواری ،عمران بلال جنرل سیکرٹری سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور، عنصرمحمودغزالی جنرل سیکرٹری چکسواری پریس کلب اوردیگرنے خطاب کیا۔نظامت کے فرائض الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے جنرل سیکرٹری محمدنصیرنے سرانجام دئیے ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری عابدحسین نے حاصل کی ۔تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مہمان خصوصی حاجی محمدصابرمغل نے الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے لیے 25ہزارروپے ،حاجی چودھری خالدحسین نے دس ہزارروپے ،خالدحسین عطاری نے دس ہزارروپے ،چودھری محمدحسین نے دس ہزارروپے کااعلان کیا۔ الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے زیراہتمام خالدحسین جہلمی کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے ایسرڈسپنسری میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کاانعقادکیاگیا۔فری آئی کیمپ الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے صدرچودھری ذوالفقاراحمدمتیالوی کی زیرنگرانی لگایاگیا۔فری آئی کیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے ماہرامراض چشم نے مریضوں کی آنکھوں کامعائنہ کیا۔فری آئی کیمپ میں قرب وجوارسے مریض آئے ۔کیمپ میں 300سے زائدمریضوں کی آنکھوں کامعائنہ کیاگیا۔مریضوں میں مفت ادویات اورعینکیں تقسیم کی گئیں ۔متعددمریضوں کی آنکھوں کے آپریشن تجویزکیے گئے جوالشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی میں مفت کرائے جائیں گے ۔ سیاسی سماجی شخصیات نے فری آئی کیمپ کادورہ کیا۔مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدرچودھری منیرحسین سیٹھی اورجنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب نے الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے زیراہتمام ایسرڈسپنسری میں منعقدہ ایک روزہ فری آئی کیمپ کادورہ کیا۔چودھری منیرحسین سیٹھی نے الفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کے عہدیداران واراکین کوخراج تحسین پیش کیا۔چودھری منیرحسین سیٹھی اورحاجی اورنگزیب نے الفلاح سوسائٹی کے لیے دودوہزارروپے کااعلان کیا۔کیمپ کے دوران چودھری محمدقربان ،فاروق احمدندیم ، شہزاداحمدرضوی ،محمدیعقوب انصاری ،حافظ عابدحسین ، چودھری عبدالقیوم ،چےئرمین چودھری برکت حسین ،چودھری گلزارحسین ،چودھری سرفرازاحمد،خالدحسین عطاری،چودھری ایوب،چودھری طالب حسین، چودھری امجدمحمودانجم اوردیگرمتحرک رہے ۔ایسرڈسپنسری کے انچارج راجہ محمدسلطان اورعملہ نے بھرپورتعاون کیا۔حاجی ملک سکندرحسین نے مریضوں کے لیے کھانافراہم کیا۔{jcomments on}

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں