138

چڑھوئی میں حکومتی غنڈہ گردی اور شہریوں پر تشدد کے ذمہ دار چوہدری یاسین ہیں ‘علی زمان

محمداعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
چڑھوئی میں حکومتی غنڈہ گردی اور شریف شہر یوں پر تشدد کا پرچہ چوہدری یاسین پر دج کیا جائے ناڑ نجابت کے نوٹیفکیشن کی منسوخی پر احتجاج عوام کا حق ہے پر

امن مظاہرین پر تشدد چوہدری یاسین کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے راجہ جمیل کی موت کا ذمہ دار چوہدری یاسین ہے میجر منصف داد کی گرفتاری قابل مذمت ہے اگر حکمرانوں نے روش نہ بدلی تو آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کیاجائے گا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وسابق نامزد امیدوار حلقہ ڈڈیال علی زمان راجہ ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ہنگامی اجلاس سے خطا ب کے دوران کیا اجلاس کی صدارت تحصیل صدر چوہدری محمد بشارت نے کی اجلاس میں ممبر راجہ رزاق، جاوید اقبال ملک، راجہ بشیر خان، قمر زمان گجر ، چوہدری شبیر ، فیاض مغل، اخلاق خان و دیگر نے شرکت کی علی زمان راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے کہا کہ 26جون کے بعد چڑھوئی کو کرپٹ سنئیر وزیر نے اپنی جاگیر بنا لیا انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزپلان کے تحت راجہ جمیل شہید کو میر پور سے بلا کر ڈیوٹی پر تعینات کر کے شہید کروایا گیا چوہدری یاسین کی بدمعاشی مزید برداشت نہیں کریں گے آنسوگیس کی شیلنگ سے شہید ہونے والے راجہ جمیل کی موت کے ذمہ دار چوہدری یاسین ہیں فی الفور ان کے خلاف پرچہ درج کیا جائے چوہدری محمد بشارت نے کہا کہ چڑھوئی میں حکومتی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں اگر حکومت نے رویہ نہ بدلا حکمرانوں کو ڈڈیال سے داخلہ بند کردیں گے حکومت نے انتقامی کاروائیاں شروع کررکھی ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں
ہیلتھ ایمپلاائز آرگنا ئز یشن کا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان
محمداعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
ہیلتھ ایمپلاائز آرگنا ئز یشن تحصیل ڈڈیال کی ہڑتال بھی جاری محکمہ صحت تحصیل ڈڈیال کے تمام طبعی مراکز صحت بند کرکے تمام ملازمین تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ہڑتالی کیمپ لگا کر جمع ہو گئے تحصیل ہیڈاکواٹر ہسپتال میں صرف ایمرجنسی سروس دی جاتی ہے ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صد ر چوہدری چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات منظور نہیں کرتی کیمپ سیتحصیل صدر فاروق راجہ ساجد وحید جمالی وائس چےئر مین ضلع میرپور چوہدری عارف ڈوثرنل جنرل سیکرٹری ارشد جرال راجہ گلنواز مظفر حسین ڈوثرنل نائب صدر راجہ شہزاد ضلعی چےئرمین ایکشن کمیٹی پی ڈبلیوڈی رجاسب خان نے بھی خطاب کیا

وزیر اعظم چوہدری عبد المجید عارضہ قلب میں مبتلا اہم شخصیات نے عیادت کی
محمداعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری عبد المجید جو کہ عارضہ قلب میں مبتلاہیں اسلام گڑھ کے نواحی گاؤں لکھورہ جٹاں کے رٹیائرڈ افیسران رٹیائرڈ کنٹرولر چوہدری محمد حمید رٹیائرڈ پر نسپل ڈینٹل سرجن ڈاکٹر زبیر اختر رٹیائرڈ ڈایکٹر محکمہ امور حیوانات ڈاکٹر محمد ظہیر احمد اور فیملی کے دیگر افراد نے وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری عبد المجید کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تاکہ وہ آزاد کشمیر کی مز ید تر قی کیلئے اپنا کردار اد اکرسکیں

خواجہ محمد نذیر نے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید سے ملاقات کی اور انکی عیادت کی
محمداعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ خواجہ محمد نذیر نے گزشتہ روز کشمیر ہاؤس میں آزادکشمیر حکومت کے وزیر اعظم کشمیر ہاؤس میں آزادکشمیر حکومت کے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید سے ملاقات کی اور انکی عیادت کی ڈڈیال سے ڈپٹی ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ ملک محمد خان اور دیگر اراکین پی پی بھی ان کے ہمراہ تھے ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ خواجہ محمد نذیر نے دعا کی اللہ تعالیٰ اپنے عظم قائد تحریک آزادی کشمیر بے پا ک لیڈ ر کو جلدسے جلد صحت کا ملہ عطا کر ے ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ ڈڈیال کچھ دیر ان کے ساتھ اور ڈڈیال کی مجموعی صورت حال سے بھی انھیں اگاہ کیا وزیر اعظم نے ڈڈیال سے آنے والے وفد سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈڈیال سے دیگر جماعتوں کے اراکین اورصدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق نے بھی وزیر اعظم آزادکشمیر کی کشمیر ہاؤس میں عیادت کی اور صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی پاکستان پیپلز پارٹی ڈڈیال کے کارکنان کا ایک دعائیہ تقریب ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ ڈڈیال ڈوثرن صدر کواجہ محمد نذیر کی صدرات میں منعقد ہوئی جس میں ڈڈیا ل سب ڈوثرن سے درجنوں کارکنان نے شرکت کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈوثرنل صدر ڈڈیال ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ محمد نذیر نے کارکنان پیپلز پارٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے محبوب قائد صدر پاکستان پیپلز پارٹی وزیر اعظم آزادکشمیر کی جلدسے جلد صحت یابی کیلئے ہر نماز کے بعد دعا کر یں کیونکہ چوہدری مجید ایک عظیم راہنما ہے جن سوچوں کا محور ملک تعمیر ترقی اور عوامی سطع پر خوشخالی ہے

خطہ ڈڈیال کے پڑھے لکھے لوگوں کو صحافت کی حوصلہ افزائی کرنی چائیے‘شیر عالم
محمداعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ڈڈیال
چےئرمین ہومن راہٹس کمیٹی لائنز انٹر نیشنل کلب سربراہ بلیک برن برطانیہ چوہدری شیر عالم نے کہا ڈڈیال پر یس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ قومی سطع کی صحافت کو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ عملا جد وجہد کی ہے پاکستان کی ہماری قومی اخبارات میں جس طریقہ سے اپنے علاقہ کے مسائل کی نشاندی کی اس پر میں ڈڈیال پر یس کلب کے صدر سر پرست اعلیٰ اور دیگر عہدیدان کو مبارک باد دتیا ہوں علاقائی مسائل کی ہر وقت نشاندہی سے ہماری حکومتی شہر ی کی بھی اصلاح ملتی ہے جسکی وجہ ہر وقت اقد ام سے لوگوں کے کئی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو تے ہیں خطہ ڈڈیال کے پڑھے لکھے لوگوں کو چاہئے جہاں وہ اپنے آپ کیلئے آگے بڑھتے ہیں انھیں اپنی علاقہ کی صحافت کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چائیے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈڈیال پر یس کلب کی خلف وفاداری سے مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کر تے ہوئے کہا جسکی صدارت صدر پر یس کلب ڈڈیال ڈاکٹرمحمد اسحاق نے کی اسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری محمد ایوب نے خصوصی طور تقریب حلف و فاداری میں شرکت کی اور کہا وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبد المجید کی دلی خواہش ہے آزادکشمیر کے ہر سب ڈوثرن میں صحافیوں کیلئے کالونیاں بنائی جائیں ڈڈیال کی نومنتخب باڈی کے صدر جنرل سیکر ٹری اور دیگر عہدیدان کو مبارک باد دتیا ہوں انھیں یقین دلاتا ہوں آپ کے مسائل تر جیجی بنیادوں پر حل ہوں گے ہر قسم کا صحافیوں انتطامیہ کی طرف سے تحفظ حاصل ہے ڈڈیال پر پس کلب کی تقریب میں دپٹی سپرنڈنٹ پولیس مرزا ہدا حسین تحصیلدار موسی جان نائب تحصیلد ار کلیم عباس انسپکٹر پولیس خواجہ عبد القیوم خان کے علاوہ تحصیل ڈڈیال سنی تحریک سٹی کے صدر محمد آفتاب صدر بار ڈڈیال حاجی ممتاز حسین کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد دی


خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں