92

چوہدری نثار کی حلقہ بندیوں سے متعلق دائر درخواست مسترد

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری نثار کے حلقے این اے 53 اور پی پی دس کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کی درخواست مستردکر دی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق درخواست چوہدری نثار کے قریبی دوست شیخ ساجد الرحمن نے دائر کی تھی جس میں پی پی 10او ر این اے 53کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نے تحریر ی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کرتے ہوئے متعدد اعتراضات کو نمٹانا پڑتا ہے، ضروری نہیں کہ الیکشن کمیشن ہر اعتراض کو نمٹاتے ہوئے تفصیلی وجوہات بیان کرے، الیکشن کمیشن کی حلقہ این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں میں کوئی قانونی سقم نہیں، الیکشن کمیشن کے حلقہ این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں میں عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں، درخواست گزار وکیل بھی حلقہ بندیوں میں کسی بے ضابطگی کی نشاندہی کرنے سے قاصر رہے، این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں