123

چوہدری نثار نے عوامی نمائندوں کو بااخیتار بنادیا/ چوہدری محمد اشفاق

بلدیاتی انتخابات کو مکمل ہوئے چھ ما ہ گزر چکے ہیں مگر ابھی تک پنجاب بھر کے نو منتخب شدہ چیئرمین ،وائس چیئرمین و جنرل کونسلر بے اختیار بیٹھے ہوئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے این اے 52 وہ واحد حلقہ ہے جہاں کے چیئرمین مکمل بااختیار بن چکے ہیں

یہ ان کے لیے بہت خوش آئند بات ہے کہ پورے پنجاب میں سے صرف چوہدری نثار علی خان کے حلقہ کی یونین کونسل میں تمام ترقیاتی کام ان کی نگرانی میں مکمل ہو رہے ہیں ہر چیئرمین کو ایک حساب سے ترقیاتی فنڈ حاصل ہو رہے ہیں اور سب سے بڑھ کر اعزا کی بات یہ ہے کہ تمام چیئرمینوں کو وفاقی وزیر داخلہ الگ الگ پنجاب ہاؤس مدعو کر رہے ہیں اور وہاں پر ان کے ساتھ اور آمنے سامنے بیٹھ کر ملاقاتیں ہو رہی ہیں ہر چیئرمین کو اپنی یونین کونسل کے مسائل پر بات چیت کا بھر پور موقع فراہم کیا جارہا ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ چوہدری نثار علی خان چیئرمین یونین کونسلز کے ساتھ ساتھ ایسے کارکنوں کی بھی عزت افزائی کر رہے ہیں جو کسی وجہ سے الیکشن ہار گئے ہیں جس کے باعث ان کی قدر و منزلت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بہت سے مایوس لوگوں کو اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل ہو رہاہے اور وہ احساس کمتری سے دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور کچھ ایسے سابقہ امیدوار جن کو پارٹی مجبوریوں کی وجہ سے ٹکٹ جاری نہ ہو سکے تھے اس عمل کی وجہ سے ان کو دوبارہ یقین ہو چلا ہے کہ ان کے لیے اب بھی ن لیگ میں عزت و جگہ موجود ہے بدھ کے روز بھی وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے بہت سی یونین کونسلز کے چیئرمینوں وائسز اور جنرل کونسلر ز کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مدعو کیا گیا تھا اس دعوت میں بہت سارے ہارے ہوئے امیدوار اور ن لیگ کے عام کارکن بھی شامل تھے مجھے بھی کوریج کے سلسلہ میں کیپٹن محمد فاروق کی قیادت میں ایک وفد کے ساتھ اس تقریب میں جانے کا موقع ملا چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس، چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی ،یوسی لوہدرہ سے فہیم الحق ،چوہدری طارق محمود ، چوہدری خرم سلطان، راجہ عرفان الحق ،یوسی غز ن آباد سے سیاسی و سماجی شخصیت کیپٹن محمد فاروق ، صوفی محمد رشید ، یوسی گف سے سابق نائب ناظم راجہ زاہد محمود سمیت حقلہ پی پی 5 سے بہت سے افراد شامل تھے چوہدری خرم سلطان اور کیپٹن محمد فاروق چوہدری نثار علی خان کی توجہ کا مرکز بنے رہے چوہدری خرم سلطان چوہدری نثار علی خان کی ساتھ والی نشستوں پر موجود تھے چوہدری نثار علی خان نے اپنی تقریر میں یوسی لوہدرہ ، غزن آباد اور بلاکھر کا خصوصی طور پر ذکر کیا اس تما م عمل میں ضلعی چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی شیخ ساجد الرحمن پیش پیش تھے چوہدری نثار علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیتنے والے لوگ خادم بن کر عوام کی خدمت کریں اور جو امیدوار کسی وجہ سے ہار گئے ہیں وہ آئندہ کے لیے اپنے لیے جگہ بنائیں اور ن لیگ کے سپاہی بن کر کام کریں ہر یوسی میں چیئرمین و وائس چیئرمین اور ہارے ہوئے امیدواروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تما م ترقیاتی کا م ان کی نگرانی میں ہوں گے اب لوگوں کو اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ ان کا لیڈر بے داغ ہے اور پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے میرا نہ کوئی تایا چچا ہے اور نہ کوئی خالو ہے صرف اکیلا ہی ہوں خدا کی ذات کے بعد آپ عوام میری طاقت ہیں اور اسی طاقت کے بل بوتے پر آج کامیاب ہوں مجھے ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو عوام کا خادم بن کر کام کریں رمضان المبارک میں ہر یونین کونسل میں سے پندرہ یا بیس افراد کو پنجاب ہاؤس میں مدعو کیا جائے گا وفاقی وزیر داخلہ نے جب اپنی تقریر ختم کی تو اس کے بعد وہاں پر موجود تقریباََ ہر شخص کو اپنے علاقہ کے مسائل کی نشاندہی کے لیے موقع دیا گیا تقریب میں شریک تمام لیگی کارکنوں نے اپنے علاقہ کے مسائل کو اجاگر کیا جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ حلقہ میں موجود تمام مسائل حل کیے جائیں گے چوہدری نثار علی خان کی جانب سے اپنے حلقہ کے لیگی ورکروں کی پنجاب ہاؤس میں عزت افزائی ہم سب کے لیے باعث فخر ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ چوہدری نثار علی خان مستقبل میں بھی اپنے ورکروں کے لیے ایسے مواقع فراہم کرتے رہیں گے ۔

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں