چک بیلی خان(مسعود جیلانی ،نمائندہ پنڈی پوسٹ )سابق وفاقی وِزیر چوہدری نثار علی خان نے چک بیلی خان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک ہمیں عورت کی حکمرانی کو غلط کہنے کا بیانیہ بنانے کی ہدایت کرنے والے میاں نواز شریف نے آج اپنے بیٹی پر سب حلال کر لیا ہے میرے مخالف غلام سرور خان پارٹیاں بدلنے والا سیاستدان ہے ہر دور میں اقتدار کے ساتھ رہا آج کل تو لوگ حضورﷺ کے نام کو بھی سیاست کےلیے استعمال کر رہے ہیں پاکستانی سیاسدان آج ایک دوسرے کے گریبان پکڑ رہے ہیں اس عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتا
166