265

چوہدری نثار علی خان کا دورہ چک بیلی خان

مسعود جیلانی چک بیلی خان
مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ جناب چوہدری نثار علی خان نے کچھ روز قبل چک بیلی خان کا دورہ کیا میں ایک عرصہ سے دیکھ رہا ہوں کہ جب بھی جناب چوہدری نثار علی خان اپنے علاقے کا دورہ کرتے ہیں تو لوگ یوں انتظار کر رہے ہوتے ہیں

یہی صورتحال چوہدری نثار علی خان کے اس دورہ سے قبل بھی حسبِ معمول کو دیکھنے کو ملی دورہ سے قبل یہ باز گشت تھی کہ وہ جوڑیاں کے مقام پرپچاس بستروں کا ہسپتال، ریسکیو1122اور چک بیلی خان تا راولپنڈی روٹ کے لئے ائیر کنڈیشنڈ بس سروس کا اعلان کریں گے

راقم نے کچھ ن لیگی حلقوں سے رابطہ کیا تو انھوں نے بھی اس کے مثبت ہونے کا جواب دیا لیکن جب چوہدری نثار علی خان چک بیلی خان آ ئے تو انہوں نے سب سے پہلے چک بیلی خان سمیت چار موضعات کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کے نا مکمل منصوبے کا افتتاح کیاعموماً افتتاح کے لئے ایک جگہ مختص ہوتی ہے

لیکن یہاں ن لیگیوں کے اختلافات کی وجہ سے افتتاح کے لئے دو جگہوں کا انتخاب کیا گیا ایک گروپ نے جھنگی دائم کے مقام پر جبکہ دوسرے نے پنڈوری آئل فیلڈ کے قریب افتتاح کی تیاریاں کی ہوئی تھیں دونوں گروپ چوہدری نثار علی خان کی نظر میں قریب ہونے کے دعویدار تھے

لوگوں کی نظریں اس بات پر تھیں کہ وہ دونوں گروپوں کو کس حکمت کے ساتھ ڈیل کرتے ہیں انہوں نے پنڈوری آئل فیلڈ کے قریب لگائے گئے کیمپ میں گیس کا افتتاح کیا تو ایک ساتھی نے انھیں جھنگی دائم کی جانب جانے کو کہا تو چوہدری نثار علی خان ان سنی کرتے ہوئے واپس ہو لئے تقریب کے بعد فاتح گروپ نے کارکن کی جانب سے جھنگی دائم جانے کی دعوت کو نظر انداز کردیا اور چوہدری صاحب کی جانب سے نظر انداز کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی

افتتاح کے بعد جب چوہدری نثار علی خان صاحب پاپین بنگلہ پہنچے تو انھوں نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ میں آج آپ سے آئندہ جنرل الیکشن لڑنے کی حکمتِ عملی کی مشاورت کے لئے آ یا ہوں اس سلسلے میں باری باری منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مشورہ دینے کا کہا گیا

جس میں یونین کونسل چک بیلی خان کے چئیر مین صغیر احمد گجر نے کہا کہ اگر الیکشن تمام کارکن متحد ہو کے لڑیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسلم لیگ ن کامیاب نہ ہو یہ جملہ جھنگی دائم کے پوائنٹ پر کھڑے نا امید گروپ کے جذبات کی ترجمانی کر رہا تھا منتخب چیئر مین کے اس جملے سے واضع تھا کہ پارٹی میں اتحاد کی فضا نظر نہیں آ رہی تھی

چوہدری نثار گذشتہ 33سال سے اس علاقے سے منتخب ہو کر علاقے کی خدمت کے دعویدار ہیں اس دوران وہ پٹرولیم کے وزیر بھی رہے ہیں کیا انکی جانب سے علاقے کو گیس دلوانے کے لئے33سال کی طویل مدت لگ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں

لیکن جناب یہ بھی تو بتائیں ناں کہ میاں صاحب اس وقت کہاں کھڑے ہیں آپ اپنی پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ آپ قیادت کو عدلیہ کے احترام کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ وہ عدلیہ انھیں ملزم قرار دے چکی ہے چوہدری صاحب کے اس دورہ کے بعد یہی اخذ کیا جاسکتا ہے وقت بدل گیا ہے لوگ بدل گئے تبدیلی آ گئی ہے مگر ان کی سوچ اور رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں