چوہدری ناصر جاوید‘ فلاح انسانیت کے لیے کوشاں 449

چوہدری ناصر جاوید‘ فلاح انسانیت کے لیے کوشاں

مشکل وقت میں ایک دوسرے کے کام آنا اور ہرکسی کے دُکھ درد میں شریک ہونا ہی اصل عبادت ہے جو شخص دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے رب کائنات اسکی زندگی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور فرماتا ہے آج فلاح انسانیت کا جذبہ رکھنے والی اس نوجوان شخصیت کا مثبت کردار موضوع بحث ہے جنکی سوچ تعمیری اور زندگی کا مقصد ہی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اس سماجی وسیاسی شخصیت کا نام چوہدری ناصر جاوید ہے جو تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے فنانس سیکرٹری کا عہدہ رکھتے ہیں سب سے پہلے راقم فلاح انسانیت کے حوالے سے انکی لازوال خدمات جذبے اور ولولے کو سلام پیش کرتا ہے اگران جیسا جذبہ اور ولولہ ہمارے معاشرے کے دیگر نوجوانوں میں بھی بیدار ہو جائے تو اس قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے چوہدری ناصرجاوید جیسی شخصیت ہمارے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی مشعل راہ ہے جو اپنے دل میں دوسروں کا دکھ درد بانٹنے کا سلیقہ رکھتے ہیں چوہدری ناصر جاوید کا تعلق تحصیل کلرسیداں کے گاؤں چھپر سے ہے جو یونین کونسل گف کی حدود میں آتا ہے وہ انتہائی خوش اخلاق ملنسار جیسے اوصاف کے حامل شخصیت ہیں گزشتہ عام انتخابات میں عمران خان کے قافلے میں شامل ہوئے اور اپنے حلقہ انتخاب میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو فتح دلوانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا پارٹی کو تحصیل اور یونین کونسل سطح پر فعال اور سیاسی حوالے سے مستحکم رکھنے کے لیے دن رات اپنی خدمات پیش کیں اور انتہائی کم عرصے میں نہ صرف سیاست میں اپنا نام کمایا بلکہ اسی سیاسی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا عمومی طور پر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر دیہی سطح پر اکثر گھرانے گاؤں سے باہر کشادہ زمینوں پر مکانات کی تعمیر اور رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم آمدورفت کے لیے مرکزی راستوں کی عدم دستیابی انکی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی گاؤں چھپر اور ڈھوک مستریاں کی آبادی میں وسعت آتی جارہی ہے جسکی بدولت عرصہ دراز سے مرکزی راستے کی اشد ضرورت تھی تاہم وقت گزرنے کیساتھ علاقے کے سیاسی اکابرین و مقامی عمائدین کیجانب سے اس انتہائی اہم مسئلہ کے حل پرسنجیدگی اور عملی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے کوئی خاص پھرتی نظر نہیں آئی تاہم چوہدری ناصرجاوید نے اس اہم کام کی تکمیل کابیڑہ اٹھالیااور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عملی طور پر میدان عمل میں کود پڑے چونکہ نیت صاف اور جذبہ نیک تھا اس لیے منزل کے حصول کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں خودبخود دور ہوتی چلی گئیں اور آپ نے ڈھوک مستریاں سے براستہ چھپر کلرسیداں روات روڈ کیساتھ آبادی کو لنک کرنے کے لیے مرکزی راستے کی راہ ہموار کرلی جو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر بنتا ہے موجودہ دور میں جبکہ آج کا انسان جو دنیاوی لالچ وحرص میں اسقدر آگے نکل گیا ہے کہ ایک ایک انچ زمین کو زبردستی حاصل کرنے اور قبضہ جمانے کے لئے اپنے خونی رشتہ داروں کا ناحق خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کرتا تو ایسے حالات میں اسطرح کے کام سرانجام دینا بلاشبہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے انہوں نے قابل کاشت زرعی زمینوں کے مالکان کے گھر گھرجاکر گردونواح کی آبادی کو راستہ فراہم کرنے کے لئے خاصی جدوجہد کی ہے اور لوگوں کی کڑوی باتیں بھی خندہ پیشانی سے برداشت کیں بالاآخر انکی مخلصانہ کوششیں رنگ لے آئیں اس نیک کام میں انہیں عام توقعات سے بڑھ کرکامیابی حاصل ہوئی ہے اب راستے کے تعین کے بعد اہم مرحلہ راستے کی پختگی پرجاکر اختتام پزیر ہونا تھا تاہم اس حوالے سے فنڈز کی عدم دستیابی سے رفتہ رفتہ راستے کے نشانات مٹنے اور دیگر مسائل سراٹھانے لگے ان بدلتے ہوئے حالات کی نزاکت کودیکھتے ہوئے ناصرجاوید دوبارہ سرگرم نظرآئے اور اس حوالے سے آپ نے مذہبی شخصیات سے رابطے تیزکردیے یاد رہے ہمارے علاقے میں اور بالخصوص گاؤں چھپر میں علامہ سید ریاض حسین شاہ کے عقیدت مندوں کی خاصی تعداد موجود ہے راستے کی پختگی میں رکاوٹ آنے پرچھپرتا ڈھوک مستریاں راستے پر فریقین کے مابین مزاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا مگر اب جبکہ حکومت کیجانب سے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں فنڈز فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا تو ان حالات میں دوبارہ مرکزی راستے کی پختگی کی راہ میں مسائل سر اٹھانے سے معاملات سلجھنے کی بجائے مزید الجھنا شروع ہو گئے جناب سید ریاض حسین شاہ صاحب نے اس اہم مسئلے کو حل کرانے کیلیے اپنے پرسنل سیکرٹری جناب قاسم صاحب کو خصوصی طور پرموقعہ پر روانہ کر کے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرا دیے جسکے نتیجے میں راستے کی پختگی کاکام شروع ہوگیا اس معاملے میں بھی ناصرجاوید نے اپنی سیاسی بصیرت اورحکمت عملی اور دیگر ساتھیوں کے بھرپور تعاون کی بدولت تمام معاملات کو اپنی گرفت میں لے لیا ایم این اے صداقت علی عباسی کیطرف سے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں جاری کردہ خطیر گرانٹ سے ڈھوک مستریاں تاچھپر راستے کی پختگی کاکام بڑے زوروشور سے جاری ہے اور یہ منصوبہ اب تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکا جسکے لیے بلاشبہ وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اسکے علاوہ حال ہی میں فنانسسیکرٹر ی ناصر جاوید کی خصوصی دلچسپی سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اراضی خاص کے مرکزی گیٹ تک کچے راستے کی پختگی کا کام بھی آپکی زیرنگرانی پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے بالخصوص بارش کے دنوں میں راستہ کچہ ہونے اور پانی جمع ہونے کی بنا پر اکثراوقات سکول کی طالبات اور ٹیچرز کو پھسلن جیسے مسائل کا بھی سامنا رہا ہے اسکے علاوہ صداقت علی عباسی کی جاری کردہ ایک کروڑ 18لاکھ کی خطیر گرانٹ سے آبادپور تا اراضی خاص ایک ڈیڑھ کلومیٹر راستے کی پختگی کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور ڈھوک آبادپور کے مکینوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں تحریک انصاف کی حکومت اور بالخصوص صداقت علی عباسی کیجانب سے تعطل شدہ ترقیاتی منصوبوں پرکام کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کیجانب سے موہڑہ روپیال مین روڈ مدینہ ٹاؤن تا ڈھیرہ خالصہ چھنی کوریاں بمعہ گنگال روڈ اورآبادپور تا اراضی خاص روڈ جیسے منصوبوں کی تکمیل کیلیے 21کروڑ کی خطیر گرانٹ فراہم کی گئی ہے جسکے لیے عوام انکی انتہائی مشکور ہے حالیہ مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر بظاہر ایسا لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں مقامی سطح پر عوام کے مسائل حل ہونگے کیونکہ اب بلدیاتی انتخابات بھی سر پر ہیں اس بات سے قطع نظر کہ مستقبل میں ملک کے سیاسی حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں ہمارے علاقے کی تعمیروترقی کیلیے یہ بات انتہائی اہمیت اختیار کرچکی ہے کہ چوہدری ناصر جاویدجیسی فلاحی شخصیت کا عملی طور پر سیاست میں حصہ لینا اب ایک عوامی مطالبے کی شکل اختیار کرچکا ہے لہذا آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام عملی طور پر ناصر جاوید کو عملی سیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے سیاسی دنگل میں اتارنے پر تلے ہوئے ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عوامی امنگوں کی ترجمانی عملی سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے انکا اپنا نقطہ نظرکیا ہوگا یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں