چوہدری محمد تاج مرحوم 293

چوہدری محمد تاج مرحوم

1992 میں آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد پارٹی کی بہبود کے لیے دن دیکھا نہ رات جنرل ضیاالحق کے بہت بڑے شیدائی رہے انکا بیٹا اعجازالحق جب اس حلقے سے امیدوار بنا تو چوہدری تاج مرحوم نے ان کی جیت کے لیے دن رات محنت کی اور اپنے پولنگ سے بہت مارجن کے ساتھ جیتے تھے شوکت محمود بھٹی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے ان کے لیے بھی الیکشن کے دوران گھر گھر جا کر مہم چلاتے رہے سابق چیئرمین زبیر کیانی‘ چوہدری تاج کو اپنا بازو کہتے تھے زبیر کیانی کے الیکشن میں وہ منظر دیدنی تھا جب چوہدری تاج مرحوم نے اپنے پولنگ سے بہت بڑی جیت کے بعد ایک بہت بڑے جلوس کو لے کر زبیر کیانی کے گھر نتیجہ لے کر پہنچے تو زبیر کیانی نے نہ صرف گلے سے لگایا بلکہ اپنے گلے سے سارے ہار اتار کر چوہدری تاج کے گلے میں ڈال دیے اور کہا کہ اصل ہیرو آپ ہیں۔چوہدری تاج مرحوم کا سیاسی اثرورسوخ نہ صرف اپنے حلقے اور تحصیل تک تھا بلکہ آپ تحصیل گوجرخان میں بھی بہت مضبوط سپورٹر سمجھے جاتے تھے برگیڈئیر حسن کے ساتھ آپ کے ذاتی اور گھریلو مراسم تھے۔چونکہ آپ کا ننھیال تحصیل گوجرخان کے معروف گاوں دو کھوہا میں ہے اور آپ نے ابتدائی تعلیم بھاٹہ سکول سے حاصل کرنے کے بعد دولتالہ سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی اس کے علاوہ گوجر برادری سے تعلق تھا اور گوجرخان گوجر برادری کا گڑھ ہے اس لیے گوجرخان میں تعلیمی حوالے سے بھی اور برادری کے حوالے سے بھی زیادہ پہچان ہونے کی وجہ سے گوجرخان کے سیاسی حلقے آپ کو زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔1992 میں آرمی سے ریٹائیرمنٹ کے بعد اپنا حلقہ پھلکا زمیندارا کرتے اور باقی ٹائم عوامی خدمت میں رہتے۔بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ چوہدر ی تاج فل ٹائم سیاست کرتے تھے اور پارٹ ٹائم زمیندارا اور مال مویشیوں کے لیے ہوتا تھا۔گاوں کی بجلی‘ گاوں کو لنک روڈ کے ذریعے مین روڈ سے ملوایا اس کے لیے نا صرف اپنی اور گاوں کے لوگوں سے زمین لے کر دی بلکہ بشندوٹ کے راجہ محمود سے بھی زمین لے کر لنک روڈ مکمل کروایا‘ملک طیب کی وساطت سے جو کے آپ کے حمایت یافتہ گاوں کے کونسلر تھے مین روڈ سے گاوں تک لنک روڈ پختہ کروایا گاوں کی گلیات کی پختگی اور سیوریج سسٹم ایسا کہ پوری تحصیل کلر سیداں میں اتنا بہترین سیوریج سسٹم نہیں یہ سب ملک طیب اور چوہدری تاج مرحوم کی بے لوث خدمات کا ثمر ہے آپ کے نماز جنازہ میں علاقہ کی معروف مذہبی‘سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔علمائے کرام میں مفتی قاسم جلالی‘سلیم ربانی‘قاری حفیظ‘صدر جماعت اہل سنت حافظ احسان بموی‘عبداللہ ندیم‘مولاناعظیم معاویہ‘قاری عبدلاناصر‘مولانا عارف اللہ شاہ اور حافظ ساجد محمود ہزاروی‘ انجمن تاجران چوکپنڈوڑی یاسر ولائیت چوہان کے ساتھ چوک پنڈڑی کی ساری تاجر برادری سیاسی شخصیات میں سابق ایم پی ایز شوکت محمود بھٹی، انجینئر قمر اسلام راجہ،موجودہ ایم پی اے چوہدری ساجد،سابق چیئرمین زبیر کیانی، صدر مسلم لیگ ن چوہدری محمد حنیف، نائب ناظم مناظر جنجوعہ اور یونین کونسل بشندوٹ کے تمام کونسلرز اس کے علاوہ وکلا برادری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ایجوکیشن‘فوجی اور سول اداروں کے لوگوں نے آ کر ان کے پسماندگان صوبیدار میجر محمد فیاض،چوہدری ایم اشتیاق، چوہدری اشفاق،چوہدری ادریس، چوہدری ماسٹر سفیر،چوہدری اخلاق،چوہدری عاطف توقیر‘چوہدری زبیر توقیراور چوہدری سعد گجر سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی مرحوم کا 16 مارچ 2022 بروز بدھ صبح کے وقت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوا اور اسی دن ایک بجے عزیز پور گجراں کے مرکزی قبرستان میں تدفین کی گئی نماز جنازہ مفتی محمد زبیر غفاری کی امامت میں ادا کی گئی۔
آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گا
جانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں