چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر برقرار ہیں۔فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں