247

چوک پنڈوڑی میں تجاوزات کیخلاف زبردست آپریشن

کلر سیداں (راجہ سعید،نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے پیر کے روز نواحی شہر چوکپنڈوری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اور اس موقع پر انہوں نے متعدد دکانوں کا سامان جو انہوں نے فٹ پاتھوں پر سجا رکھا تھا کو بحق سرکار ضبط کر لیا۔انہوں نے بھاٹہ روڈ، راولپنڈی اور کلر روڈز پر بھی تجاوزات کیخلاف کارروائی کی اور تجاوزات کی زد میں آنے والا تمام سامان ضبط کر لیا۔انہوں نے دکانداروں پر واضح کیا کہ وہ تجاوزات کے خاتمے تک اپنا کام جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ پوری تحصیل کلر سیداں کو تجاوزات مافیا سے آزاد کروانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں