مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل کلرسیداں کے رہائشی کی گاڑی تھانہ مندرہ کے باہر سے چوری ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ تحصیل کلرسیداں چوکپنڈوڑی آراضی بانڈی کے رہائشی خالد محمود ولد محمد رمضان نے پولیس کو بتایا کہ میں بغرض خریداری مندرہ بازار گیا گاڑی پارک کر کے تین بجے بازار گیا
آدھے گھنٹے بعد واپس آیا تو گاڑی مہران کار برنگ سلور کوئی چوری کر کے لے گیا۔تھانہ مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔خالد محمود کا کہنا تھا کہ تھانہ کے سامنے اگر کوئی محفوظ نہیں تو پھر کہاں تحفظ ملے گا۔