198

چوکپنڈوڑی پولیس چوکی پرعارضی انچارج سے کام چلایا جانے لگا

تھانہ کلرسیداں کی پولیس چوک چوکپنڈوڑی میں انچارج تعینات نہ ہو سکا ،عید سے قبل پولیس چوکی میں ایک مزدور کی ہلاکت کے بعد انچارج سمیت دیگر کو معطل کر دیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں کی پولیس چوکی چوک پنڈوڑی میں عیدالا ضحیٰ سے قبل ایک مزدور کو چوری کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا جو اچانک ہارٹ اٹیک ہونے سے وفات پا گیا تھا جس کے بعد سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے چوک انچارج عمران اور دیگر سٹاف کو معطل کر کے اے ایس آئی سجاد خان کو عارضی انچارج تعینات کیا تھا تین ہفتے گزرنے کے بعد بھی چوکی پر مستقل انچارج کی تعیناتی نہ ہو سکی دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر علاقہ میں متحرک ہیں منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر نے چوک پنڈوڑی اور اس کے گردونواح کے علاقوں کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر لےلیا ہے اہل علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے مستقل انچارج سمیت دیگر سٹاف کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں