چوھدری محمد اشفاق
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چوکپنڈوڑی
چوکپنڈوڑی مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی گئی ہے چوکپنڈوڑی کے نواحی گاؤں نندنہ جٹال اگلا موہڑہ کے رہائشی زیشان علی نے 2021میں اپنی سگی بھابھی تخمینہ بی بی کو تازہ روٹی پکاکر نہ دینے پر قتل کر ڈالا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا مقدمہ دو سال تک اڈیشنل سیشن جج راولپنڈی سہیل انجم کی عدالت میں زیر سماعت رہا ہے جہاں پر جرم ثابت ہونے پر مجرم زیشان علی کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی ہے یاد رہے کہ مجرم زیشان علی نے محض معمولی بات پر اپنی سگی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا مقتولہ کے بطن سے دو معصوم بچیاں بھی تھیں
270