چوکپنڈوڑی بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ،شہری گرمی سے نڈھال

کلرسیداں سب ڈویژن مین لائن میں فالٹ آنے سے کلرسیداں اور چوک پنڈوڑی کے متعدد دیہاتوں میں بجلی بند،عوام گرمی سے نڈھال ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں اور چوک پنڈوڑی کے متعدد دیہاتوں میں صبح 6 بجے سے بجلی ہونے کے باعث گھروں میں پانی کی قلت ہو گئی واپڈا حکام سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مین لائن میں فالٹ آگیا ہے جس سے تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ادھر عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پہلے تو بجلی آتی نہیں اور اگر 24 گھنٹوں میں کچھ دیر کے لیے واپڈا مہربان ہو جائے تو بجلی کی خرابی کا بہانہ بنا کر گھنٹوں بجلی رکھنا وطیرہ بنا لیا گیا ہے اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو سڑکوں پر نکلیں گے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما راجہ عمر سلطان سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پوٹھوہار ٹاون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ساگری فیڈر پر 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا ہے امپورٹڈ حکومت نے پی پی 7 ضمنی لیکشن جیتنے کی ناکام کوشش میں کلرسیداں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کر کہ ساگری فیڈر پر ڈال دیا ہے جس وجہ سے بچے بوڑھے جوان اور خواتیں گرمی سے بلبلا رہے ہیں عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اگلے دو دن تک ساگری فیڈر پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا گیا تو سینکڑوں لوگوں کے ساتھ گریڈ کا گھیراو کریں گے ائسیکو کے اعلی حکام روات گریڈ اسٹیشن پر نگرانی کریں اور عوام کے ساتھ بدترین لوڈشیڈنگ کی زیادتی کا ازالہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں