چوک پنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چوکپنڈوڑی میں چوری کی واردات چور رات گئے قیمتی گاڑیوں کے انجن چرا کر لے گئے۔محمد احسن ولد محمد اکرم ساکن بھورہ حیال نے پولیس کو بتایا کہ میں چوک پنڈوڑی میں آٹومکینک ہوں اور گاڑیوں کا کام کر تا ہوں گزشتہ روز شام چھٹی کر کے میں اپنے گھر چلا گیا رات 10 بجے کے قریب چوکیدار کی کال آئی کے آپ کی دکان کے تالے کھلے ہوئے ہیں صبح جب میرے شاگرد عثمان علی نے دکان کھولی تو اس نے ڈینٹر باسط علی کو بتایا کہ دکان میں سے سامان غائب ہے پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ 1982 کرولا کا انجن مالیتی 50 ہزار،سوزوکی پک اپ انجن مالیتی 50 ہزار،ایک بڑا سلنڈر مالیتی 5 ہزار ،ایک گیس کٹ مالیتی 2 ہزار پرائے سپیئر پارٹس اور ایک بڑا جیک مالیتی 25 ہزار غائب تھے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر سامان برآمد کیا جائے۔
385