چوکپنڈوری ‘ترازو میں ردوبدل کرنیوالے مرغی فروشوں کیخلاف مقدمات درج

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں ڈیجیٹل ترازؤں میں ردوبدل کر کے مرغیاں فروخت کرنے والے تین مرغی فروشوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے یہ کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر کی جس میں بھاٹہ روڈ چوکپنڈوری میں ایک مرغی فروش ڈیجیٹل ترازو میں ردوبدل کر کے مہنگے داموں مرغیاں فروخت کرتے ہوئے دیکھایاگیا تھا جس پر چیف آفیسر کلر سیداں اپنے عملے کے ہمراہ چوکپنڈوری پہنچ گئے اور دیگر مرغی فروشوں کے ڈیجیٹل ترازو بھی چیک کئے گئے جس پر مزید دو مرغی فروشوں کے ترازؤں میں گڑ بڑھ پائی گئی جس پر انہوں نے مجموعی طور پر تین مرغی فروشوں کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔ادھر عوامی حلقوں نے کلر سیداں سمیت شاہ باغ،بنک چوک کنوہا، دوبیرن کلاں،چوآ خالصہ،سر صوبہ شاہ اور سموٹ میں مرغی فروشوں اور دیگر دکانداروں کے زیر استعمال ڈیجیٹل ترازؤں کو چیک کرنے اور ترازؤں میں ہیرا پھیری کے مرتکب دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں