راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈ ی پولیس کا چونترہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن،13ملزمان گرفتار، بھاری مقدارمیں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا سرچ آپریشن نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے گردونواح میں ڈیروں پر کیا گیا، حکام کے مطابق چونترہ کے علاقوں لادیاں ھینگر اور سنگرال میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے گردنواح اور ڈیروں پر سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران فیضان، اظہر، شیرباز، واجد، وغیرہ13ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک ایل ایم جی، 5کلاشنکوف، تین 8ایم ایم رائفلز،تین12بوررائفل، دیگر اسلحہ، میگزینز اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، سرچ آپریشن میں ایلیٹ ٹیموں نے بھی حصہ لیا، سی پی او شہزاد ندیم بخاری نے کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ، عناصر، ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کرنا ہے، چونترہ سمیت راولپنڈی بھر میں قبضہ مافیا اور اسلحہ کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا، قبضہ مافیا اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
78