47

چونترہ ، قتل کے ملزم کو عمر قیدکی سزا کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے

تھانہ چونترہ پولیس نے سال 2001 میں محمد تاج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی کے سسر غلام نبی کو قتل کر دیا تھا

گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی عدالت نے مقتول کے قانونی ورثا کو 5 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں