178

چونترہ،ڈاکخانہ سنگرال کا پوسٹ ماسٹر لاکھوں کی خردبرد کرنے پر گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی میں ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر ساجد محمود گرفتار۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قومی خزانے اور اپنے ادارے کو بھاری نقصان پہنچایا.ملزم کے خلاف جنرل پوسٹ آفس (GPO) کی طرف سے ایف آئ اے کو کمپلینٹ کی گئ تھی۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم 2004 سے 2014 تک راولپنڈی چونترہ کے علاقہ سنگرال پوسٹ آفس میں تعیناتی کے دوران ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لیے جاری کردہ فنڈز میں مبینہ طور پہ 29 لاکھ روپے کی خطیر رقم خورد برد میں ملوث پایا گیا. ملزم کا دو دن کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہےڈاریکٹر ایف آئ اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی جانب سے سے اس موقع پر مزکورہ مقدمہ کی تفتیش کو میرٹ پہ یکسو کرنے اور گرفتار ملزم کو قانون کے تحت سزا دلوانے کی ہدایات جاری کی گئ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں