راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چونترہ پولیس کی موثر کاروائی،غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار،سفاک ملزم نے چھریوں کے پہ در پہ وار کر کے اپنی بیٹی کوقتل کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوصدر کی سربراہی میں ایس ایچ اوچونترہ اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفاک ملزم محمد امتیاز کوگرفتارکرلیا، ملزم محمد امتیاز نے ایک ہفتہ قبل اپنی سگی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کیا، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خاتون کا اندوہناک قتل افسوس ناک واقعہ ہے، ملزم کو کڑی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
270